پاکستان میں توہین اسلام کے قوانین کو احمدیوں اور مسیحیوں کیخلاف استعمال کیا جاتا ہے، امریکی رپورٹ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے امریکی حکومت کو رپورٹ دی ہے کہ پاکستان میں ”مذہبی آزادی کے سلسلے میں منفی رجحانات جاری ہیں”۔

اس ضمن میں کمیشن نے کہا ہے کہ ”ملک میں توہین اسلام کے قوانین اور احمدیوں کے خلاف قوانین کو استعمال کیا جاتا ہے۔ کمیشن کے مطابق، بہت سے ہندوں، مسیحیوں اور سکھوں کو جبری طور پر مسلمان بنایا جاتا ہے اور حکومت ان کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ سال ایک ہجوم نے ایک مسیحی کمیونٹی پر توہین اسلام کا الزام لگنے کے بعد حملہ کیا”۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ نے جب پاکستان کے اقلیتوں کے سابق وزیر جے سالک سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے ابھی امریکہ کی 2020 کی رپورٹ تو نہیں دیکھی لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے بہت اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

جے سالک کے مطابق، اگر پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کے مطابق اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے ہیں تو ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ میں براہ راست الیکشن کے ذریعے موجود ہونا ضروری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں