غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کا ایک بغیر پائلٹ جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے مشرقی دیر البلح میں اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کا تعاقب کرکے اسے فائرنگ کرکے مار گرایا۔ غزہ کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ مار گرائے گئے اسرائیلی جاسوس ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران اسرائیل کے غزہ کی پٹی کی فضا میں جنگی طیاروں اور ڈرون طیاروں کی پروازوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج نے مشقیں شروع کی تھیں۔ یہ مشقیں روٹین کا حصہ ہیں تاہم چند گھنٹے جاری رہنے والی مشقیں بعد ازاں ختم کردی گئی تھیں۔