سیؤل (ڈیلی اردو) جنوبی کوریا کے صوبہ جیونگی میں زیرتعمیر ویئر ہاﺅس میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا کہ گذشتہ روز صوبہ جیونگی کے شہر اچیون میں زیرتعمیر ویئر ہاﺅس کے تہہ خانے میں آگ بھڑک اٹھی جہاں انسولیشن کی تنصیب کے لیے آتش گیر کیمیکل یوریتھین کے استعمال کے بعد زوردار دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر آگ بجھانے والے عملے نے کئی گھنٹوں کے بعد قابو پا لیا جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔