واشنگٹن (ڈیلی اردو) برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دھمکی دی ہے کہ اگر تیل کی پیداوار اور قیمتیں کم نہ کی گئیں تو وہ سعودی عرب سے امریکی فوج کو واپس بلا لیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کی جس میں ان کا موقف تھا کہ اوپیک ممالک تیل کی پیداوار کی کمی میں نہیں آتے تو وہ امریکی قانون دانوں کو سعودی سرزمین سے اپنی فوج کو واپس روکنے کیلئے قانون منظور کرنے سے نہیں روک پائیں گے۔
امریکا نے اس سے پہلے اسٹریٹجک معاہدے کے خاتمے کی بات کبھی نہیں کی تھی۔وائٹ ہاؤس نے یہ دباؤ تیل کے تاریخی معاہدے پر اثر انداز ہونے کیلئے ڈالا جس میں اسے کامیابی ہوئی۔
ٹرمپ کا مقصد تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بحران کے دوران امریکی تیل کی صنعت کو تباہی سے بچانا ہے۔ جہاں کورونا وائرس نے بری طرح جانی اور مالی بحران سے دوچار کیا ہے۔