سرینگر (ڈیلی اردو) بھارتی زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے ساتھ ایک مسلح جھڑپ کے دوران کم از کم چار بھارتی فوجی مارے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالم کے خلاف نوجوان کی طرف سے مزاحمت بڑھنے لگی ہے۔ حریت پسند کشمیری جوانوں نے قابض بھارتی فوجیوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانا شروع کر دی ہے۔ مزید چار بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
3 #CRPF men among 4 killed in #Handwara attack
Reports @javidahmad952https://t.co/hs8HqjUHTJ
— Rising Kashmir (@RisingKashmir) May 5, 2020
خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہنڈوارہ میں پیش آیا۔ جہاں حریت پسندوں نے بھارتی فوج کی ناکہ پارٹی پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا جبکہ اس کارروائی کے دوران 7 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل اتوار کو حریت پسندوں نے ہنڈوارہ کے علاقے چانجی مولا میں قابض فورسز کو نشانہ بنایا تھا۔ جسکے نتیجے میں بھارتی کرنل اور میجر سمیت پانچ اہلکار مارے گئے جبکہ دو کشمیری جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والے ایک نوجوان کشمیری کی عمر صرف 14 سال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جابر بھارتی فوج بیس کشمیری نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے۔