بلوچستان: شور پارود میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے دو دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے ضلع قلات اور خاران کے درمیان واقع پہاڑی علاقے شور پارود میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح دہشت گردوں کے مابین فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ہلاک دہشت گردوں کی تنظیم سے وابستگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکے دو کارکن شہداد بلوچ اور احسان بلوچ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں