وانا (مانیٹرنگ ڈیسک) پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے چچازاد بھائی عارف وزیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
سردار عارف وزیر شہید کے آبائی گاؤں غوا خو, وانا میں انکے نماز جنازہ کے مناظر pic.twitter.com/DbCJEjIyhj
— Rahim Dawar (@RahimDwr) May 3, 2020
نمازے جنازے میں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین، شمالی اور جنوبی وزیرستان سے ممبران قومی اسمبلی محسن داؤڑ اور علی وزیر اور ممبر صوبائی اسمبلی میر کلام وزیر سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں اور پی ٹی ایم کے کارکنوں نے شرکت کی۔
https://twitter.com/Lwazir_/status/1256873343271174147?s=19
عارف وزیر کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں غواہ خواہ میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر منظور پشتین نے 5 مئی کو دنیا بھر میں عارف وزیر کے قتل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا۔
ده شہید سردار عارف وزیر پہ پلارانېۍ ټاټوبې وانه جنوبې
وزېرستان کښي ده ده په جنازه کښي ده اولس ګډون ښاېۍ چې عارف وزېر ېو اتل وو. pic.twitter.com/nzICZka7ad
— Mir Kalam Wazir (@KalamWazir) May 3, 2020
عارف وزیر کو جمعے کی روز نامعلوم حملہ آروں نے افطار سے چند لمحے قبل فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جنہیں بعد ازاں اسلام آباد کے پمز ہستپال منتقل کیا جہاں پر وہ دوران آپریشن چل بسے۔
اس موقع پر جنازے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محسن داوڑ نے کہا کہ پختون سرزمین پر جاری جنگ سے پختونوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اگر ریاست کی یہی پالیسی رہی تو پختون سرزمین پر مزید نفرت پیدا ہوجائے گی جو ہماری قومی وحدت کے لئے نقصان دہ ہے۔
شب کو مرا جنازہ جائے گا یوں نکل کر
رہ جائیں گے سحر کو دشمن بھی ہاتھ مل کر
قمر جلالوی#ArifWazir pic.twitter.com/2NI6qeWnHC— Mohsin Dawar (@mjdawar) May 3, 2020
ان کا کہنا تھا کہ قبائل وہ خطہ تھا جہاں سے ملک کے دفاع کے لئے عوام نے ہمیشہ بے تحاشا قربانیاں دی ہیں اور قبائل ملک پر اپنی جانیں نچھاور کرتے تھے لیکن دہشت گردی کی وجہ سے آج در بدر ہیں اور دہشت گردی کی جنگ سے کافی مصیبتیں اٹھائیں ہیں۔
A glimpse of Arif Wazir Janaza, Grateful to activists, leaders from Pak, Afg and around the world for condolences for Arif Wazir's murder. PTM will be holding a worldwide protest on 5th May while observing protocols for social distancing. Our struggle for justice continues. pic.twitter.com/itdpVvg3dS
— Mohsin Dawar (@mjdawar) May 3, 2020
علی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں یہاں آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ کرتے ہیں اور عوام سے وعدہ کیا کہ اگر ہمارے سارے کے مرد ختم ہوجاٰئیں تو پھر بھی ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے اور پختون کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
مجمع سے پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا کہ قوم احمدزائی وزیر جرگے منعقد کرے اور آپس میں اتحاد واتفاق پیدا کرکے دہشت گردوں کو شکست دیں تاکہ آپ کی آنے والی نسلیں پر امن زندگی گزار سکیں۔ انھوں نے 5 مئ کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ جنازے کے شرکاء سے آیاز وزیر اور تاج وزیر نے بھی خطاب کیا۔