افغانستان: طالبان کا ہلمند ملٹری بیس پر خودکش ٹرک بم دھماکا

کابل (ڈیلی اردو) طالبان کے ایک خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک فوجی بیس کے باہر دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افغان اہلکار شہید اور 7 سے زائد زخمی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خودکش ٹرک دھماکہ افغان صوبے ہلمند میں ایک فوجی بیس کے داخلی گیٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 7 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان ریسکیو ادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 9 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دہشت گرد تنظیم افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں 2 درجن سے زائد افغان اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ ہوا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں