پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گھر سے نماز تراویح کے لئے مسجد جانے والے اسٹنٹ سب انسپکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پولیس اے ایس آئی نیاز علی جو ضلع ہنگو میں تعینات تھے نماز تراویح کے لئے گھر سے نکل کر مسجد جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ان کو زخمی کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد اسٹنٹ سب انسپکٹر نیاز علی کو طبی امداد کی کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناقہ بندی کرکے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں