وزارت خارجہ کا سینئر افسر وقار احمد جنسی ہراسانی پر نوکری سے برطرف

اسلام آباد (ڈیلی اردو) فارن سروس کے سینئر افسر کو مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرائن میں تعینات فارن آفس کے سینئر افسر وقار احمد کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ بی ایس 18 گریڈ کا افسر وقار احمد یوکرائن کے دارالحکومت کیو میں پاکستانی سفارت خانے میں فرسٹ سیکرٹری کے طور پر تعینات تھا۔ اس نے یوکرائن میں مقامی ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

ذرائع کے مطابق کئیوو میں پاکستانی سفارت خانے میں کام کرنے والی ایک مقامی اہلکار نے فرسٹ سیکریٹری وقار احمد کے خلاف جنسی ہراس کے الزمات لگائے اور ساتھ میں ثبوت بھی پیش کیے۔

یوکرائن میں پاکستانی سفارتخانے میں تعیناتی کےدوران وقار احمد کے خلاف مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی پر تحقیقات ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر سیکرٹری خارجہ نے افسر کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں