کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی خضدار کے علاقہ پیر عمُر میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے جس کی بنا پر سی ٹی ڈی قلات رینج نے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ریاض احمد گرفتار جس سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور دو عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لئے۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
#CounterTerrorism Department #CTD Kalat range claimed to have arrested a wanted terrorist namely #Riaz Ahmed, from #Pir-Umar area of #Khuzdar town, the officials of #CTD also recovered weapon including hande grenades & explosive ???? material from his possession #Balochistan
— ???????? (@Info_Balochistn) May 7, 2020
ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشت گرد بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے
مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔