نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری، 6 افراد زخمی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ‏بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 6 شہری زخمی ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 بچیوں اور خاتون سمیت 6 شہری زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں