کراچی میں جعفریہ الائنس کا دفتر پراسرار دھماکے سے تباہ

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نشتر پارک کے قریب شیعہ مذہبی جماعت جعفریہ الائنس کے دفتر کی چھت پراسرار طور پر دھماکے سے زمین بوس ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دفتر بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جعفریہ الائنس کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ دستی بم حملے سے دفتر کی چھت منہدم ہوئی۔

ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈو نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو دھماکے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے تنویر عالم اوڈو نے بتایا کہ کسی نے دھماکے کی آواز بھی نہیں سنی۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق انہوں نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے جو جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے تفصیلی رپورٹ دے گا جس کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ واقعہ حادثہ ہے یا دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تنویر عالم اوڈو کے مطابق واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دریں اثناء ایس پی جمشید کوارٹر محمد زبیر کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع کا تفصیلی معائنہ کرکے اسے کلیئر کردیا۔

ایس پی جمشید کوارٹر کے مطابق جائے وقوع سے دھماکہ خیر مواد نہیں ملا اور نہ ہی دستی بم کے حملے کے کوئی شواہد سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں