مقبوضہ کشمیر میں 2 بھارتی آفیسرز نے خودکشی کرلی

سرینگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم اور انتہاپسند مودی سرکار کی پالیسوں سے تنگ دو بھارتی آفیسرز نے خودکشی کرلی۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے اہلکار لگاتار ڈیوٹی سے پریشان، فیملی سے دوری، کھانے پینے سے محروم بھارتی سینٹرل ریزور پولیس فورس کے فاتح سنگھ نے ضلع اسلام آباد میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی۔

مدھیہ پردیش کے بنگالی بابو نے بھی سری نگر میں خود کو اپنی سروس رائفل سے مار کر موت کو گلے لگا لیا۔

دوسری جانب دوہزار سات سے اب تک بھارتی فورس کے 451 اہلکار ہٹلر مودی حکومت سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں