جرمنی میں کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے والا بھارتی گرفتار

برلن (ڈیلی اردو) کشمیریوں اور سکھوں کی بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والا بھارتی جاسوس جرمنی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، گرفتار مشتبہ شخص گزشتہ دو سال سے جرمنی میں مقیم سکھ برادری اور کشمیریوں کی جاسوسی کررہا تھا۔

جرمن حکام نے بتایا ہے کہ مشتبہ جاسوس کے خلاف جرمن قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی جو کہ ایک جرمن خفیہ افسر سے بھی مسلسل رابطے میں تھا۔

جرمنی میں گزشتہ سال بھی ایک بھارتی جوڑے کو کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے کے جرم میں عدالت نے سزا سنائی تھی۔

جرمنی کے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے بعد پکڑے جانے والے بھارتی جوڑے نے اپنے جرم کا اعتراف عدالت میں کیا تھا۔

بھارتی جوڑے نے تسلیم کیا تھا کہ وہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کررہے تھے۔ جرمن عدالت سے سزا پانے والے بھارتی جوڑے کا نام منموہن اور کنول جیت تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں