عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل الشاذلی القلیبی 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

تونس (ڈیلی اردو) عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل اور عرب ملک تونس کے سیاسی رہنما الشاذلی القلیبی گذشتہ روز 95 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تونسی وزارت ثقافت و اطلاعات نے القلیبی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

سوربون یونیورسٹی سے عربی زبان و ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے والے القلیبی نے اپنے ملک اور عرب دنیا میں متعدد سرکاری عہدوں پر کام کیا۔ انہوں نے تونس کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن میں بھی اعلیٰ عہدوں پر کام کیا ہے۔

اپنی زندگی کے دوران متوفی بہت سے اہم سیاسی عہدوں پر فائز رہے۔ شاید ان میں سب سے اہم لیگ آف عرب ریاستوں کا سیکرٹری جنرل کا عہدہ ہے۔

تونس کی آزادی کے بعد انہوں نے مختلف ادوار میں کابینہ میں وزارتوں پر بھی کیا۔

تعلیم کے اس کیریئر کا آغاز تونس یونیورسٹی سے ہوا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد انہیں پہلا ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا  ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا۔

انہوں نے 1961 سے 1970 کے درمیان مختلف ادوار میں وزارت ثقافتی امور اور وزارت اطلاعات کے عہدوں پرکام کیا اور سابق صدر حبیب بورقیبہ کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے۔ سنہ 1990ء میں انہیں عرب لیگ کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا جو ان کی زندگی اور کیریئر کی سب سے بڑی ذمہ داری تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں