اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا ہے۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 710 کے ذریعے 250 سے زائد مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ملازمت کرتے تھے اور کئی ماہ سے عراق میں پھنسے تھے۔
مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کے بعد انہیں سوہاوہ اور جہلم کےقرنطینہ مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پشاور پہنچی تھی۔
پی آئی اے کے خصوصی طیارے میں 237 پاکستانی وطن پہنچ گئے، انتظامیہ نے تمام مسافروں کو ابتدائی اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کردیا۔
قبل ازیں پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کیا تھا، پی آئی اے کی پرواز کل 14 مئی کو ریاض سے 250 پاکستانیوں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوئی۔