مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ڈوڈا میں آپریشن، حزب المجاہدین کے کمانڈر سمیت دو مجاہدین ہلاک

سری نگر (ڈیلی اردو) بھارتی کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈوڈا میں گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران حزب المجاہدین کے کمانڈر سمیت دو مجاہدین کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ضلع ڈوڈا میں محاصرے کے دوران حزب المجاہدین کے اہم کمانڈر طاہر احمد بھٹ اور مقصود احمد کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ جبکہ مجاہدین کی فائرنگ سے لانس لائیک راج سنگھ بھی مارا گیا۔

بھارتی فورسز نے گزشتہ سال کے پانچ اگست سے اب تک وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی رابطے منقطع کیے ہوئے ہیں، جبکہ حریت قیادت اور کشمیری سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں