راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
Indian Army troops resorted to unprovoked ceasefire violation in Khuiratta Sector along #LOC. Due to indiscriminate fire of automatics at a house in Jijot village, an innocent citizen sustained serious injuries. Injured evacuated to nearby health facility for medical care.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 18, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ججوٹ گاؤں پرخود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس سے شہری شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں چتر، ججوٹ بہادر، بھینسہ گالہ، جگالپال میں سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ ملک محمد شفیع عمر 75سال ساکن ججوٹ بہار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔