عراق اور شام سے امریکا کو بے دخل کردیا جائے گا، آیت اللہ خامنہ ای

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ عراق اور شام سے امریکا کو بے دخل کردیا جائے گا۔ عراق اور شام میں امریکا کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام میں امریکی کارروائیوں سے ان کے دلوں میں نفرت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث عنقریب امریکیوں کو عراق اور شام سے بے دخل کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا غیر قانونی طور پر ان دو عرب ممالک میں ڈیرے ڈالے بیٹھا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں