بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
سیکورٹی حکام کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بغداد کے حساس ترین علاقے گرین زون میں ایک کیٹوشیا راکٹ ایک خالی گھر پر آ کر لگا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ راکٹ شارع فلسطین پر واقع علاقے الادریسی سے داغا گیا۔ راکٹ گرنے کے نتیجے میں مذکورہ مکان کی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا۔
حالیہ حملہ گذشتہ سات ماہ کے دوران عراق میں امریکی مفادات کے خلاف ہونے والی اپنی نوعیت کی 28 ویں کارروائی ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں تشکیل پانے والی نئی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور عراق میں امریکا اور ایران کے درمیان تنا میں کمی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سفارت خانے کے اطراف خطرے کے سائرن سنے گئے۔