کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبہ پروان میں طالبان کے مدرسے پر فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ پروان کے علاقے خلازی میں واقعہ طالبان کے ایک مدرسہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اب تک 9 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔
فائرنگ مقامی وقت کے مطابق تقربیا رات 7 بجے کی گئی۔ فائرنگ کے وقت مسجد میں 20 سے افراد موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے مولوی لطف اللہ کے مدرسہ میں نمازیوں پر فائرنگ کردی۔ مولوی لطف اللہ طالبان کے ریڈ یونٹ کا سابق کمانڈر تھا اور بعد ازاں داعش میں شامل ہو گیا ہے۔