بلوچستان کے سابق گورنر سید محمد فضل آغا کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) سابق گورنر اور بلوچستان اسمبلی کے رکن سید محمد فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر بلوچستان اور جمعیت علمائے اسلام ( فضل الرحمن گروپ) کے مرکزی رہنما ممبر بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے وہ گزشتہ کئی روز سے علیل اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

سید فضل آغا بلوچستان کے سینئر سیاستدان تھے وہ جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر گزشتہ انتخابات میں بلوچستان کے پشین سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے بیشتر پشتونخواہ میپ کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کر گئے تھے انکا تعلق بھی بلوچستان کے علاقے پشین سے ہی تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں