غزہ (ڈیلی اردو) غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کیلئے فلسطینی اراضی کو خالی کرانے کیلئے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کی مسماری تیزی سے جاری ہے۔
فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے گزشتہ روز وادی اردن کے علاقے راس العوجا میں وجہ بتائے بغیر فلسطینیوں کے گھروں اور گوداموں سمیت متعدد املاک کو مسمار کردیا۔
اسرائیلی مظالم کا شکار ہونے والے فلسطینی شہری جمال راشدہ کا کہنا تھا کہ قابض صہیونی حکام نے حال ہی میں فلسطین کے علاقے کو خالی کرنے کیلئے جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر راس العوجا میں من مانی بے، دخلی اور مسمار کرنے کی مہمات میں اضافہ کیا ہے جس کا بنیادی مقصد فلسطینی اراضی پر تعمیر کردہ غیر قانونی صیہونی بستیوں کیلئے سڑکیں اور ان کے تحفظ کیلئے علاقے کو فلسطینیوں سے خالی کرانا ہے۔