کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او لاچی نذر عباس ہلاک، گن مین شدید زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے لاچی بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او لاچی نذر عباس ہلاک جبکہ گن مین شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر نذر عباس پر نامعلوم مسلح افراد نے اُس وقت فائرنگ کی جب وہ لاچی بازار سے ملحقہ گلیوں میں معمول کی گشت پر تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او نذر عباس اور اس کے گن مین جاسم شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ ایس ایچ او زخٰموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں