واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے 19 سال کے بعد مکمل طور پر امریکی فوج کو واپس بلا لیں گے۔ تاہم اس سلسلے میں کوئی حتمی تاریخ مقرر کا اعلان نہیں کیا گیا۔
LIVE: President Trump Delivers Remarks on Protecting Seniors https://t.co/mZgZeor5pL
— The White House 45 Archived (@WhiteHouse45) May 26, 2020
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس میں نیوز بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فورسز 19 سال تک افغانستان میں رہی ہیں اور میرے خیال میں یہ بہت طویل عرصہ ہے لہذا ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنی فورسز کو واپس بلا لیں کیونکہ امریکی فوج کا مطلب پولیس فورس نہیں ہے۔
Senior military officials are preparing to brief President Trump on plans to pull U.S. troops out of Afghanistan. Though they believe he prefers to have them home by Election Day, commanders plan to advocate a slower withdrawal schedule, officials said. https://t.co/dqZiSI0RCI
— The New York Times (@nytimes) May 26, 2020
انہوں نے افغانستان سے اپنی فوجیں تھینکس گیونگ ڈے پر واپس بلانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے لیکن بہت جلد وہ اپنی فوجوں کو افغانستان سے واپس بلا لیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان پنٹاگون کے امریکی انتخابات سے قبل فوجیں واپس بلانے سے متعلق منصوبہ بندی کرنے کے بیان کے بعد دیا ہے۔