راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر (ڈرون) کو مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جاسوس ڈرون ایل او سی کے ساتھ نیکرون سیکٹر میں گرایا گیا۔
#PakistanArmy troops shot down an Indian spying #quadcopter which came from Kanzalwan Sector, intruded 700 Meters on Pakistan side of #LOC in Nekrun Sector.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 29, 2020
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس اشتعال انگیزی کے دوران بھارتی کواڈ کاپٹر جاسوسی کے لیے پاکستانی حدود میں 700 میٹر تک گھس آیا تھا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پاک فوج نے ایل او سی کے رخچیری سیکٹر میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔
#PakistanArmy troops shot down an Indian spying #quadcopter in Rakhchikri Sector along LOC.
The quadcopter had intruded 650 meters on Pakistan’s side of the #LOC. pic.twitter.com/ZARleWqaat— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 27, 2020