امریکی صدر ٹرمپ کا ڈبلیو ایچ او سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ برائے صحت سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا وبا کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں غلطی کی، عالمی ادارہ صحت چین کے بہت قریب ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فنڈز ڈبلیو ایچ او کے بجائے عوامی صحت کے منصوبوں پر لگائیں گے، فنڈنگ اب دنیا میں صحیح مقصد کے لیے استعمال ہوگی، امریکی شہریوں کا تحفظ جاری رکھوں گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں