مدینہ + غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی عرب میں مسجد نبوی اور فلسطین میں مسجد اقصیٰ کو عام شہریوں اور نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں دیگر مساجد کی طرح مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ کو بھی عام شہریوں اور نمازیوں کیلئے بند کردیا گیا تھا۔
سعودی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دیگر مساجد کی طرح مسجد نبوی کو بھی ڈھائی ماہ بعد نماز کی ادائیگی کیلئے کھول دیا گیا۔
بعد الموافقة الكريمة .. وكالة شؤون المسجد النبوي تشرع في فتح أبواب ساحات #المسجد_النبوي استعدادا لاستقبال المصلين لصلاة الفجر .#نعود_بحذر pic.twitter.com/bGyE5BfzJD
— الهيئة العامة للعناية بشؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) May 30, 2020
اس موقع پر نمازیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور فرزندان اسلام بڑی تعداد میں جوق در جوق نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد نبوی آئے۔ مسجد کو گنجائش کے حساب سے 40 فیصد نمازیوں کیلئے کھولا گیا ہے۔
https://twitter.com/MadinahDate/status/1266901562905026560?s=19
نماز کی ادائیگی کے وقت کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور زیادہ تر نمازیوں نے ماسک پہنے تھے اور جائے نماز ساتھ لائے تھے جبکہ صف بندی میں آپس میں متعین فاصلہ بھی رکھا گیا۔
مسجد کے دروازوں پر نمازیوں کا درجہ حرارت معلوم کرنے کیلئے خود کار خصوصی تھرمل کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن پر طبی اہلکاروں کو مامور کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں بھی مسجد اقصیٰ کو فجر کے وقت نماز کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
#VIDEO Jerusalem's Al-Aqsa mosque compound – the third-holiest site in Islam after Mecca and Medina in Saudi Arabia – reopens after being closed for more than two months because of the coronavirus pandemic.https://t.co/iQHW4foAkg pic.twitter.com/wB0weTfgpl
— AFP News Agency (@AFP) May 31, 2020
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو علی الصباح فلسطینیوں کی بڑی تعداد اللہ اکبر کے نعروں کےساتھ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور نماز فجر ادا کی۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں اجتماعی نماز پر عاید کردہ پابندی اٹھنے کے بعد رات کو اڑھائی بجے فلسطینی نمازیوں کی قبلہ اول میں آمد شروع ہوگئی تھی۔ فلسطینی شہری جوق در جوق قبلہ اول میں نماز کے لیے آتے رہے۔اس موقعے پر فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج رہی تھی۔
مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے بتایا کہ اتوار کو علی الصباح تین سے چار ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز فجر ادا کی۔
مسجد اقصی میں انتہائی جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے۔ شہری مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہی سجدہ شکر بجا لانے کے لیے سجدے میں گر جاتے تھے۔ اس موقعے پر محکمہ اوقاف کی طرف سے کورونا کی وبا کی روک تھام کے لیے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کی گئی تھی۔