بیروت: لبنانی فوج نے پانچ سوڈانی پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا

بیروت (نمائندہ ڈیلی اردو) لبنان کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بارڈ سیکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کر کے فلسطین داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 سوڈانی پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی سرحد سے متصل ایک چوکی پر متعین فوجیوں نے پٹرولنگ کے دوران خلہ وردہ کے مقام پر پانچ سوڈانیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے کی کوشش کے دوران انہیں حراست میں لے لیا۔

لبنانی فوج کا کہنا ہےکہ پانچوں سوڈانیوں کو الگ الگ اوقات میں گرفتار کیا گیا۔ ایک کارروائی میں تین سوڈنی تارکین وطن کو فلسطین میں داخلے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں حولا کے مقام پر فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں