خضدار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری کے علاقہ گڈ میدان بدوکُشت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق جتک قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ لیویز فورس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں اور ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔