جاسوسی کا الزام: پاکستان نے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو بھارت کی طرف سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر پاکستان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے دو عہدیداروں کو 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کے حکم کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی کارروائی پہلے سے طے شدہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا ایک حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ بھارت کے الزام بے بنیاد اور بھارتی قدم سفارتی آداب کے خلاف ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں