لاہور (ڈیلی اردو) معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر لو ہونے کے باعث گھر میں گِر کر شدید زخمی ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا عمران بشیر نے اپنے ٹوئٹس میں مولانا طارق جمیل کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کی مولانا طارق جمیل سے فون پر بات ہوئی ہے، اُن کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔
استاد جی مولانا طارق جمیل صاحب سے ابھی فون پر بات چیت ہوئی، گرنے کی وجہ سے 2گھنٹے تک خون بہا، استاد جی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے
عالم اسلام سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے
حضرت کا سایہ امت کا سرمایہ ہے، اللہ تعالی مولانا طارق جمیل صاحب کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھے
آمین یارب العالمین!— Molana Imran Bashir (@imranbashir789) June 1, 2020
مولانا عمران بشیر نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے گھر میں گرے تھے، گرنے کی وجہ سے 2 گھنٹے تک خون بہا۔
انہوں نے بتایا کہ چہرے پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبعیت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ امت کی ماؤں بہنوں نوجوانوں بزرگوں بچوں سب کی دعائیں اللہ تعالیٰ نے قبول کیں اور اب الحمداللہ طارق جمیل کی طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے۔
مولانا عمران بشیر کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کا سایہ امت کا سرمایہ ہے، اللہ تعالی مولانا طارق جمیل صاحب کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھے۔