نوشہرہ : رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا میں رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

وہ نوشہرہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر صوبائی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی وفات بدھ کی صبح ان اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں ہوئی۔

ان کے بیٹے میں اسے قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔

وہ پی ٹی آئی کے گذشتہ دور میں انھوں نے صوبائی اسمبلی میں وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اپنی خدمات سر انجام دیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر برائے کووڈ 19 کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں دو جون کو 67 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ ملک میں ایک دن میں پہلی بار 4 ہزار سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اس کے بعد ملک میں کل ہلاکتیں 1688 ہو گئی ہیں۔ جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 80463 ہو چکی ہے۔

2 جون کو ملک میں کورونا کے 4131 نئے کیسز سامنے آئے۔ اب ایکٹو کیسز کی تعداد 49852 ہے۔

اب تک صوبہ پنجاب 570 اموات کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

سندھ میں 526، بلوچستان میں 49، اسلام آباد میں 34 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 12 اموات ہو چکی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں کورونا کے 4827 مریض ہیں اور 837 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں