بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد (ڈیلی اردو) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے اور وہ اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔

انہوں نے آج ایک نجی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس کا مظاہرہ گزشتہ سال دیکھ لیا ہے۔

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1268208118565146628?s=19

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی فوجی مہم جوئی کے خوفناک اور ہولناک نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آگ سے نہ کھیلا جائے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے نام نہاد لانچنگ پیڈز اور دراندازی کے بھارتی الزامات مسترد کر دئیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن کے اس پار بھارتی فائرنگ کا شہری آبادی کو نشانہ بنائے بغیر ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں