پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 688 نئے کیس سامنے آگئے اور 82 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 87 ہزار 447 ہوگئی اور 1811 افراد ہلاک ہوچکے۔ چین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 22 ہے تاہم اموات 4 ہزار 634 ہیں۔

صحت یابی کی شرح

اس وائرس سے اب تک 30 ہزار 128 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 901 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ٹیسٹس

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 511 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

صوبوں میں مریضوں کی تعداد

سندھ میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 34 ہزار 576 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں 31 ہزار 104، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار 224، اسلام آباد میں 3 ہزار 544، گلگت بلتستان 824 اور آزاد کشمیر میں 285 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اموات

کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 607 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 575، خیبر پختونخوا میں 521، اسلام آباد میں 38، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 51 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے مزید 82 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کر کے 87447 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 521 ہلاک ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں 51، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 66 لاکھ 23 ہزار 810 ہوگئی ہے جبکہ 3 لاکھ 88 ہزار 982 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ 31 لاکھ 98 ہزار 509 سے زائد افراد اس مہلک وائرس کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں