نائجیریا میں سیکیورٹی فورسز کا بوکوحرام کیخلاف آپریشن، 392 دہشت ہلاک

ابوجہ (ڈیلی اردو) نائجیریا حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بوکوحرام کے 392 جنگجو ہلاک کردیے گئے ہیں ،یہ آپریشن صوبہ بورنو کے علاقوں بانکی اور فرگی میں کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز فورسز نے ایک مشترکہ زمینی آپریشن کیا جس میں بوکوحرام کو نشانہ بنایا گیا۔

نائجیریا کے فوجی ترجمان جان انیش کے مطابق آپریشن دورن صوبہ بورنو کے علاقوں بانکی اور فرگی میں کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ آپریشن میں زخمی ہونے والے بعض دہشتگرد فرار ہو گئے جبکہ ہمارے ہاتھ ان کا اسلحہ بھی لگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کوگرفتار بھی کرلیا ہے ، جس سے تفتیش جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں