پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 97 اموات، 93 ہزار 983 متاثر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 97 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1935 جبکہ ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 93983 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 6 لاکھ 60 ہزار 508 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 32 ہزار 581 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔

35308 متاثرین اور 659 اموات کے ساتھ صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ پنجاب کے بعد سندھ میں متاثرین کی تعداد 34889 جبکہ اموات کی تعداد 615 ہے۔

خیبرپختونخوا میں متاثرین 12459 اور اموات 541 جبکہ بلوچستان میں متاثرین 5776 اور اموات کی تعداد 54 ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں متاثرین کی تعداد 331 اور اموات آٹھ جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 897 اور اموات کی تعداد 13 ہے۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد 4323 جبکہ اموات کی تعداد 45 ہے۔

دنیا بھر میں کووڈ 19 سے 394,875 اموات پیش آچکی ہیں۔ امریکہ میں سب سے زیادہ 109,13 اموات ہوئی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں