افغانستان: فضائی حملے میں طالبان کے ڈویژنل کمانڈر سمیت 16 دہشت گرد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میں جمعہ کی علی الصبح افغان فضائیہ کے فضائی حملے میں طالبان کے ڈویژنل کمانڈر سمیت 16 دہشت گرد ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبائی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہدف بنائے گئے جنگجوں نے جمعہ کی صبح سویرے صوبائی دارالخلافہ فرح شہر کے نواح میں واقعہ دہاک گاں میں حملے کئے جانے سے قبل سکیورٹی چوکیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

ترجمان محب اللہ محب نے چین کے سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہوا کو بتایا کہ مقامی فوجی حکام کی جانب سے فراہم کردہ انٹیلی جنس رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ حملوں میں سکیورٹی فورسز یا عام شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک والوں میں طالبان کا ایک ڈویژنل کمانڈر راز محمد بھی شمال ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں