افغان طالبان کا سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندذادہ کورونا وائرس سے ہلاک، عالمی میڈیا

کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) عالمی وبا کورونا وائرس سے عالمیی شدت پسند تنظیم طالبان کے سپریم لیڈر، امیر ہیبت اللہ اخوندذادہ کی ہلاکت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

افغان نیوز چینل ون ٹی وی کے مطابق طالبان گروپ کے کچھ اہم ذرائع نے یہ تصدیق کی ہے کہ طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو کورونا وائرس ہو چکے ہے۔

افغان حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے والے طالبان کے کئی سینئر ارکان بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

افغان حکومت کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ دوحہ میں موجود طالبان کی پوری قیادت کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہے۔

امریکی میگزین فارن پالیسی نے طالبان کے ایک رہنما مولوی احمد علی جان کے حوالے سے کہا ہے کہ طالبان سربراہ کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں تاہم وہ صحت یاب ہورہے ہیں، تاہم امریکی رسالے نے پاکستان کے ضلع کوئٹہ میں طالبان کے تین اہم رہنماوں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے ابھی تک طالبان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

غیر تصدیق شدہ رپورٹس کے مطابق ملا ہبت اللہ کی ہلاکت کے بعد طالبان کے سابق سربراہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب طالبان کے نئے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔

ملا یعقوب کو طالبان کے اہم فوجی ذمہ داروں پر فوقیت دی گئی ہے کیونکہ ملا عمر کی وجہ سے شاید فوجی کمانڈرز اور سیاسی رہنما ان کی بات کو زیادہ اہمیت دیں۔ فوجی کمیشن کے سابق سربراہ ملا عبدالقیوم ذاکر اور جنوبی صوبوں کے فوجی امور کے انچارج صدر ابراہیم جیسے سینیئر عہدیدار ملا یعقوب کے معاونین مقرر کئے گئے ہیں اور اب ان کے ماتحت ہوں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں