بلوچستان: گوادر میں گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے جناح ایونیو میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گذشتہ رات جناح ایونیوا لائیڈبنک کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دلمراد ولد میاہ سکنہ ناگمان وارڈ گوادر موقع پر چل بسا جبکہ در محمد ولد محمد حسین عرف درو شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں زخمی در محمد سکنہ ٹو باغ وارڈ گوادر جی ڈی اے ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

دوسری طرف پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دریں اثنا دکی کے علاقے سگھر میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔

دونوں حملوں کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں