دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 لاکھ سے زائد افراد ہلاک، 70 لاکھ کے قریب متاثر

واشنگٹن (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 لاکھ 26 ہزار 558 سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 472 سے زائد ہوگئی۔

ہفتے کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی مصدقہ تعداد 69, 26, 558 سے زائد ہوچکی ہے۔ ان میں سے سب سے زیادہ متاثرین امریکہ میں موجود ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 320,189 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا میں اس وقت 69 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ چار لاکھ سے زائد اموات بھی ہو چکی ہیں۔ ‏دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ 33 لاکھ 89 ہزار 218 سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 99 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2000 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 98227 تک پہنچ گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں