اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے منڈان پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ موبائل وین طغل خیل کے مقام پر معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی راہ گیر شوکت کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ جبکہ پولیس نے دو مشکوک افراد کو جائے وقوع سے حراست میں لے لیا ہے