اسلام آباد (ڈیلی اردو) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی کورونا کا شکار ہوگئے، شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار مسلسل جاری ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی کورونا کا شکار ہوگئے، شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
I have been tested Positive for COVID-19 though I have no symptoms of COVID-19, whatsoever. I am fine, Alhamdu Lillah. Need your prayers.
-SR-
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 8, 2020
اس حوالے سے ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے میں بظاہر کورونا کی علامات نہیں تھیں۔ شیخ رشید نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق خود کو دو ہفتوں کیلئے قرنطینہ کر لیا ہے۔
قبل ازیں آج صبح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو، گورنر سندھ عمران اسماعیل، تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی، ایم پی اے نذیر چوہان، سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی، ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش، لیگی رہنما سلمان رفیق، بلوچستان کے وزیرخزانہ ظہور بلیدی، اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ کا کورنا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔