بلوچستان: سابق وزیر سردار در محمد ناصر کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سردار در محمد ناصر کئی دن تک کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں کرونا کے باعث انتقال کر گئے۔

سردار در محمد ناصر کے خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن جانبر نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق سردار در محمد ناصر کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے دکی لائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سردار در محمد ناصر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار در محمد ناصر بااصول سیاستدان اور نفیس انسان تھے، اللہ پاک انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت چیمہ، تحریک انصاف کے ایم پی ایز جمشید کاکا خیل اور شاہین رضا بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ 2 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں