نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلیا

لندن (ڈیلی اردو) پاکستان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی کم عمرترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ کے معروف ترین ونیورسٹی آکسفورڈ سے گریجویشن مکمل کرلی ۔

ملالہ یوسفزئی کو اگست 2017 میں آکسفورڈ میں داخلہ ملا تھا اور انہوں نے فلسلفہ، تعلیم ، سیاست اور معاشیات کے مضامین کے ساتھ اپنا گریجویشن مکمل کیا۔ یہی مضامین آکسفورڈ سے سابق اور حالیہ وزرائے اعظم بینظیر بھٹو اور عمران خان نے بھی پڑھے تھے۔

ٹوئٹر پر یوٹیوب کے آفیشل اکاونٹ سے ملالہ کو گریجویشن مکمل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔

کورونا وائرس کی وبا کے باعث آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے رواں سال گویجویشن کی تقریب منسوخ کی گئی تھی، جس وجہ سے ملالہ یوسف زئی سمیت دنیا بھر سے گریجویشن کرنے والے ہزاروں طلبہ کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے یوٹیوب نے ورچوئل تقریبات کا اہتمام کیا۔

ملالہ یوسف زئی کی مختصر خصوصی ویڈیو کو یوٹیوب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا اور انہیں مبارک باد دی۔

ملالہ یوسف زئی کی گریجویشن مکمل ہونے پر انہیں دنیا بھر سے دیگر اہم شخصیات نے بھی مبارک باد دی۔

ملالہ یوسف زئی نے رواں برس مئی میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ان سمیت ہزاروں طلبہ کی گریجویشن کی تقریب اس سال منعقد نہیں ہو سکی اور وبا کے باعث دنیا بھر میں تقریبا ایک ارب طلبہ تعلیمی اداروں سے باہر ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا کے باعث رواں سال آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت دنیا بھر کی کئی دیگر معروف یونیورسٹیز کی جانب سے اپنی تقریبات کو منسوخ کرنے کے بعد یوٹیوب نے یونیوسٹیز سے رواں سال تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دینے کے لیے کلاس 2020 کا مختلف منصوبہ شروع کیا، جس کے تحت یوٹیوب نے دنیا کی نامور شخصیات سے تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کے لیے خصوصی خطاب کرنے کی اپیل بھی کی۔

یوٹیوب کے کلاس 2020 منصوبے کے تحت دنیا بھر کی نامور شخصیات نے رواں سال یونیورسٹیز سے تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ سے خصوصی خطاب میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی تعلیم کے ذریعے دنیا کو تبدیل کرنے کا بھی کہا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں