اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4646 مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 108317 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 105 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی کل تعداد 2172 ہو گئی ہے۔
اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 773، سندھ میں 679، دارالحکومت اسلام آباد میں 52 جبکہ بلوچستان میں 58، گلگت بلتستان میں 14 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں نو مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق اب تک سامنے آنے والے کل 108,317 متاثرین میں سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 412، بلوچستان میں 6788، گلگت بلتستان میں 952، دارالاحکومت اسلام آباد میں 5785 اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں 14006 متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔
جبکہ صوبہ پنجاب میں 40819 اور سندھ میں 39555 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق اب تک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 730,453 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ اور ملک کے 775 ہسپتالوں میں 5255 مریض زئرِ علاج ہیں۔