لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب میں کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کارروائی پنجاب کے ضلع بھکر میں کی گئی۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی لاہور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھکر سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان سے جہادی فنڈز کی رسیدیں اور لٹریچر برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں محمد اللہ اور فضل رزاق شامل ہیں، ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور ان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔