وانا ( دین محمد وزیر) سکاؤٹس کیمپ کے ایڈیٹوریم ہال وانا میں تعلیم پر ایک اہم سمینار منعقد کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی ساؤتھ عابد لطیف تھے اس موقع پر کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤ ٹس اعجازاحمد کے علاوہ نجی وسرکاری سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی ساؤتھ عابد لطیف نے کہا کہ قوموں کی ترقی کیلئے حقیقی علم حاصل کرنا لازمی ہے صرف ڈگریوں کے حصول سے قومیں ترقی نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا کہ آرمی و ایف سی نے ساؤ تھ وزیرستان میں دوکیڈٹ کالجز کے قیام کے علاوہ کئی دوسرے تعلیمی ادارے بھی قائم کئے ہیں اور زیادہ تر سرکاری سکولوں اور کالجوں میں تعمیراتی کام اپنے مختص شدہ فنڈز سے مکمل کراچکے ہیں ۔آئی جی ایف سی عابد لطیف نے کہا کہ شروع سے بچوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت ،جنگلات اورصفائی کے بارے میں تربیت بھی دینی چاہئے تاکہ بچے بڑے ہوکر ملک کی ترقی میں اہم کردار کرسکے شعور کے بغیر ایک اچھا معاشرہ تشکیل کرنا بہت مشکل ہے ہماری پوری کوشش ہوگی کہ علاقے میں صحت ،تعلیم اور جنگلات پر کئی سمینارز منعقد کریں گے ۔اس سلسلے میں علماء کرام ،قبائلی مشران اور اساتذہ عوام میں شعور و آگاہی پیداکرنے میں مدد گارثابت ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بنسبت پاکستان دوسرے ملکوں میں اساتذہ کا بڑا احترام ہوتا ہے پاکستان میں بھی آہستہ آہستہ استاد کی قدر و احترام میں اضافہ ہورہا ہے ۔آئی جی ایف سی نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کو ساؤتھ وزیرستان کی تعلیم کے حوالے سے مکمل بریف کیا ہے اور ہیڈکواٹرا وانا میں14مقامات پر ڈیمز تعمیر کئے جائنگے جس کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کے پاس موجود ہیں ۔پروگرام میں موجود شرکاء کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فوج اور ایف سی اپنی بساط کے مطابق تمام شعبوں میں مدد دینے کیلئے تیار ہیں ۔اور عوام کی خدمت کرتے رہینگے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
Follow me on Twitter
My Tweetsنیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]