شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی سب ڈوثرن میرعلی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور دھماکہ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ خئیسور کتیرا کے علاقے میں پیش آیا جہاں سکیورٹی فورسز پر دشت گردوں نےحملہ کیا۔ حملے میں سپاہی کفیل ہلاک ہو گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی۔

سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ دوسرا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی عیسوڑی چیک پوسٹ کو باوردی مواد سے اڑا دیا۔

بارودی مواد کا دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اواز دور دور تک سنی گئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی چیک پوسٹ بنوں میرانشاہ مین روڈ پتسی اڈہ احمد نور پیٹرول پمپ کے قریب واقع ہے۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں